ایٹالہ راجندر کے گھٹنے کا آپریشن

   

حیدرآباد :2اگست ( سیاست نیوز) پدیاترا ادھوری چھوڑنے والے بی جے پی قائد سابق وزیر ایٹالہ راجندر کے گھٹنے کا آپریشن کیا گیا ہے اور وہ آئندہ ایک ہفتہ تک ڈاکٹرس کی نگرانی میں رہیں گے ۔ 10دن کے بعد ایٹالہ ڈاکٹرس کے مشورہ کے بعد اپنی پدیاترا شروع کرنے کے بارے میں قطعی فیصلہ کریں گے ۔19جولائی کو انہوں نے اپنی پدیاتراکا کملاپور منڈل سے آغاز کیا تھا ۔ 12دن تک پدیاترا کرنے کے بعد ان کی صحت بگڑ گئی تھی۔