ایٹمی ہتھیاروں کیساتھ شمالی کوریا کا اقتصادی مستقبل نہیں:ٹرمپ

   

واشنگٹن ؍ سیول3مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاروں کے ساتھ کوئی اقتصادی مستقبل نہیں ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے ہفتہ کے روز کنزرویٹو پولیٹکل ایکشن کانفرنس میں کہا کہ “اگر شمالی کوریا معاہدہ کرتا ہے تو اقتصادی طور پر اس کا ناقابل یقین اور شاندار مستقبل ہوگا لیکن جوہری ہتھیاروں کے ساتھ اس کا کوئی اقتصادی مستقبل نہیں ہے “۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شمالی کوریا کے ساتھ امریکہ کے تعلقات ‘بہت، مضبوط “لگ رہے تھے ۔ دریں اثناء، امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر ہونے والی فوجی مشقیں ختم کرنے پر اتفاق ہو گئے ہیں۔بیان کے مطابق پنٹاگون کے قائم مقام سربراہ پیٹرک شنھان نے ہفتہ کے روز اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کی اور دونوں اپنے تربیتی پروگراموں کو سازگاربنانے پر اتفاق ہوئے ۔