حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : گوشہ محل رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ پھر ایک مرتبہ سرخیوں میں آگیا جب اس نے کیرالا جانے والے ایپا کے عقیدت مندوں پر زور دیا کہ وہ اپنی یاترا کے دوران کسی بھی مسجد میں نہ جائیں ۔ ملعون نے عقیدت مندوں کو ’ ایپا دیکشا ‘ کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کو کہا اور اگر وہ مسجد ( واوار ) جاتے ہیں تو وہ ناپاک ہوجائیں گے ۔ اس نے الزام عائد کیا کہ یہ ایک سازش ہے کہ عقیدت مندوں کو مسجد کی زیارت کروائی جاتی ہے ۔ ملعون نے تلنگانہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور آندھرا پردیش چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے اپیل کی کہ وہ کیرالا حکومت کے ذریعہ عقیدت مندوں کے لیے رہائشی تعمیر کے لیے 10 ایکڑ اراضی مختص کروائے ۔۔ ش