ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے 20 جھیلوں کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 29 جولائی ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ایچ ایم ڈی اے ) نے اپنے حدود میں جملہ 20 جھیلوں کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مانصاحب چیروو عبداللہ پور میٹ میں موجودہ ایک کیلومیٹر کے کٹے کو توسیع دی گئی ہے ۔ یہ توسیع 5 تا 15 میٹر کی ہے جبکہ یہاں ایک واکنگ ٹریک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ یہاں شجرکاری ‘ لینڈ اسکیپنگ ‘ نشستوں کے اہتمام اور روشنیوں وغیرہ کے کام بھی کئے گئے ہیں۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق اروند کمار نے اس جھیل کی تصاویر ٹوئیٹ کی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے 20 جھیلوں کو خوبصورت بنانے کا بیڑہ اٹھایا گیا ہے اور ترکایمجال ( مانصاحب ) چیروو عبداللہ پور میٹر ان میںسے ایک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں کٹے کو چوڑا کرنے کے علاوہ واکنگ ٹریک اور لینڈ اسکیپنگ اور روشنیوں وغیرہ کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔ ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے آوٹر رنگ روڈ پر بھی چٹانیں بٹھانے کا کام کیا جا رہا ہے ۔ پرنسپل سکریٹری نے ٹوئیٹ کیا کہ ایچ ایم ڈی اے چٹانیں بٹھانے کا کام کرتے ہوئے بھی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔