ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے تبادلے

   

حیدرآباد : /31 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج 7 ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ۔ بی آنند جو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رتبہ کے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس میرچوک ڈیویژن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل ایس پی کاماریڈی مقرر کیا گیا ہے جبکہ وہاں کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جے انونیا کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل ڈی سی پی سی ٹی سی حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے ۔ اُسی طرح سی ایچ نرملا ایڈیشنل ایس پی نلگنڈہ کا تبادلہ رچہ کونڈہ کمشنریٹ میں کردیا گیا ہے ۔ ڈی چندریا کو راجنا سرسلہ ، پی کرشنا مورتی کو اسسٹنٹ ڈائرکٹر پولیس اکیڈیمی ، ٹی سوامی کو ایڈیشنل ایس پی انٹلیجنس اور جی وینکٹیشورلو کو ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔