ایکناتھ شنڈے ‘ چیف منسٹر کا چہرہ نہیں ہونگے !!

   

ممبئی : مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ۔ تمام جماعتیں سرگرم ہوچکی ہیں۔ بی جے پی اتحادیوں کے ساتھ میدان میں اترنے والی ہے۔ مہایوتی کا چیف منسٹر کون ہوگا یہ طے نہیں ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف منسٹر کا فیصلہ انتخابی نتائج کے بعد کیا جائیگا یہ فیصلہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر کے عہدہ پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔وزیر داخلہ امیت شاہ کی میٹنگ میں چیف منسٹر کے عہدہ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ امیت شاہ نے ہدایات دی کہ چیف منسٹر کا فیصلہ ارکان اسمبلی کی تعداد کی بنیاد پر ہو گا ۔ اگرچہ گرینڈ الائنس میں چیف منسٹر کا فیصلہ نہیں ہوا لیکن سیٹوں کی تقسیم ہوئی ہے۔ کون کتنی نشستوں پر الیکشن لڑے اس کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ 288 سیٹوں میں بی جے پی 158 سیٹوں پر، شیو سینا شندے 70 سیٹوں پر اور این سی پی اجیت پوار 50 سیٹوں پر الیکشن لڑے گا۔ جمعہ کی آدھی رات کو سیٹوں کی تقسیم کی تصدیق ہو گئی۔