ایک اور شیرآبادی میں گھس آیا

   

حیدرآباد۔/13 فروری، ( سیاست نیوز) جنگلات کی تیزی سے کٹوتی کے نتیجہ میں جانوروں کیلئے جگہ تنگ ہوتی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں شیر اور دیگر جانور آبادیوں کا رُخ کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ انسان نے اپنی آبادیوں کو بسانے کیلئے جانوروں کی پناہ گاہیں برباد کردی ہیں جو جنگلات کی شکل میں ہیں۔ جنگلات کے تحفظ سے متعلق لاکھ دعوؤں کے باوجود جنگلاتی علاقے سمٹ رہے ہیں۔ کتہ گوڑم ضلع کے مانوگور فاریسٹ رینج علاقہ میں ایک بڑا شیر دکھائی دیا۔ عہدیداروں کے مطابق دو گاؤں کے درمیانی علاقہ میں شیر کے بڑے پنجے پائے گئے اور مقامی افراد نے اس کی اطلاع عہدیداروں کو دی۔ عہدیداروں نے جب مقام کا دورہ کیا تو انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ایک بڑا شیر اس طرح آبادی کی طرف چہل قدمی کررہا ہے۔ دو افراد نے شیر کی چہل قدمی کو بذات خود دیکھا ہے جس کے بعد گاؤں میں دہشت پھیل گئی اور دیہی ضمانت روزگار اسکیم کے ورکرس کو جنگلاتی علاقوں میں داخلہ سے روک دیا گیا ہے۔ ر