“ایک ایک پیسہ ان سے واپس لیا جائے گا …”: وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے داہود میں جلسہ عام سے کیا خطاب

   

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے پنجاب کے ہم منصب بھگونت مان ہفتہ کو دو روزہ دورے پر گجرات پہنچے۔ یہاں انہوں نے قبائلی اکثریتی ضلع داہود کے شہر داہود میں مشترکہ طور پر ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران کیجریوال نے کہا کہ گجرات میں عام آدمی پارٹی جیت رہی ہے۔ یہاں پارٹی کی 94-95 سیٹیں آ رہی ہیں۔ الیکشن میں 40-50 دن رہ گئے ہیں، ایسا دھچکا ماریں گے کہ دہلی-پنجاب کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ یکم دسمبر کو عام آدمی پارٹی کی حکومت بنے گی۔ اس کے بعد سب سے پہلے کرپشن ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ غریب ترین ٹیکس ادا کرتا ہے۔ لیکن وہ پیسہ کہاں جاتا ہے؟ گجرات حکومت ڈھائی لاکھ کروڑ روپے خرچ کرتی ہے۔ 27 سالوں میں ان لوگوں نے کام نہیں کیا۔ بیوی کے نام زمین لی، بیٹے کے نام۔ زمین ان لوگوں کے نام بھی لے لی گئی ہے جو ابھی پیدا نہیں ہوئے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت بنے گی تو ان سے ایک ایک پیسہ واپس لیا جائے گا کیونکہ ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے۔