’ ایک تھا ٹائیگر‘ سنیماگھروں میں دوبارہ ریلیز ہوگی

   

ممبئی ، 13 ستمبر (ایجنسیز) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی سوپرہٹ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ سلمان خان نہ صرف کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں بلکہ باکس آفس پر دھوم مچانے کیلئے بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کئی بڑی ہٹ فلمیں دیں جن میں 2012ء کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ شامل ہے۔اس فلم نے ناظرین کو دیوانہ بنایا اور یہی وجہ ہے کہ یہ آل ٹائم بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم کی دوبارہ ریلیز کے ساتھ سلمان دوبارہ ٹائیگر بن کر ناظرین کے دلوں پر راج کرنے کو تیار ہیں۔ دوبارہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے۔ یہ نہ صرف سلمان کے مداحوں کیلئے بلکہ ان تمام لوگوں کیلئے بھی خاص موقع ہے جنہوں نے یہ زبردست فلم تھیٹر میں نہیں دیکھی۔ اب وہ بڑے پردے پر دوبارہ ٹائیگر کے ایکشن، سنسنی اور جادو کا تجربہ کر سکتے ہیں۔