ایک جمہوریت ہی کشمیر کا معاملہ نمٹا دے گی، جئے شنکر کا بیان

   

میونخ ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ ایس جئے شنکر نے ٹھوس حاضر جوابی کے مظاہرہ میں ایک سینئر امریکی سنیٹر سے کہا کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کو اپنے بل پر ’’حل‘‘ کرلے گا۔ میونخ میں سکیورٹی کانفرنس کے دوران پیانل مباحثہ میں جب امریکی قانون ساز لنزی گراہم نے کہا کہ جمہوریت کے اظہار کا بہترین طریقہ مسئلہ کشمیر کو جمہوری انداز میں حل کرنا ہوگا۔ ریپبلکن لیڈر نے جب مسئلہ کی یکسوئی باہم مل کر کام کرنے کی بات کی، جئے شنکر نے فوری جواب دیا، ’’فکر نہ کیجئے، سنیٹر! ایک جمہوریت ہی اس کی یکسوئی کرلے گی اور آپ مطلب سمجھ گئے ہوں گے۔‘‘