ایک دن میں4 ہلاکتیں، 1625 متاثر

   

اسلام آباد،30مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس کا پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے اور ایک دن میں 4 متاثرین دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16جبکہ متاثرین کی تعداد 1625 ہوگئی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر کورونا وائرس کے باعث مزید ایک ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ صوبے میں متاثرین کی تعداد 593 تک پہنچنے کی بھی تصدیق کی۔کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں سندھ میں 2، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ایک،ایک متاثرہ مریض توڑ گیا جس کے بعد پاکستان میں وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی۔سندھ کی وزیر صحت کی میڈیا کوآر ڈی نیٹر میران یوسف کے مطابق کراچی میں سامنے آنے والے 33 نئے کیسز مقامی طور پر منتقلی کے ہیں جبکہ پورے صوبہ کے 502 میں سے مقامی سطح پر سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 177 ہے ۔