ایک روپیہ میں نل کنکشن اسکیم، سڑکوں کی تعمیر میں دھاندلیاں

   

نظام آباد کے اقلیتی قائدین کی کلکٹر سے نمائندگی، تحقیقات کا مطالبہ
نظام آباد: 20؍ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کارپوریٹر ہارون خان، سابق ڈپٹی میر ایم اے فہم، سابق معاون کارپوریٹر اشفاق احمد خان پاپا کانگریس قائدین ایم اے قیوم، محمد شفیع سید میراں، شیخ ظفر اور دیگر نے آج ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کی اور بتایا کہ زون3اور5 میں واقع ڈویژنوں میں ایک ہی جماعت گزشتہ 10 سالوں سے منتخب ہوتے ہوئے آرہی ہے اور اس جماعت کے منتخب کارپوریٹرس نے کئی دھاندلیاں کی ہے جس میں قابل ذکر حکومت کی جانب سے ایک روپیہ میں نل کنکشن اور سڑکوں کی تعمیر میں کئی دھنادلیاں کی گئی اور غیر معیاری کاموں کو انجام دیا گیا ہے لہذا ان تمام چیزوں پر ویجلنس کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غریب عوام کو آبی سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے ایک روپیہ میں نل کنکشن فراہم کیا جا رہا تھا لیکن اس جماعت کے منتخب نمائندوں نے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے غریبوں کے بجائے بڑی بڑی عمارتوں میں نل کنکشن کے کنکشن فراہم کیا ہے اور اس میں ہزاروں روپے کی دھاندلی ہوئی ہے اس کے علاوہ دینی مدرسہ مظہر العلوم کے پچھلے علاقے سے ہوتے ہوئے شیلجہ گراؤنڈ کے عقب سے گزرنے والی ا سٹرام واٹر ٹرین کہ 25 فیصد کاموں کو روک دیا گیا ہے کیونکہ یہاں سے اس پارٹی کے ایک قائد کی اراضی متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ڈرین کا رخ موڑنے کی خواہش کی ہے اگر رخ موڑ دیا گیا ہے تو پانی کی نکاسی نہیں ہوئی لہذا ان تمام معاملات پر تفصیلی طور پر انکوائری کرنے کانگریس قائدین نے ضلع کلکٹر سے پرزور مطالبہ کیا ۔ان قائدین نے بتایا کہ ضلع کلکٹر نے گورنمنٹ ایڈوائزر اربن کانگریس کے انچارج محمد علی شبیر سے بھی فون پر رابطہ پیدا کیا ہے۔ شبیر علی نے واضح الفاظ میں بتا دیا کہ سارے معاملے کی آزادانہ طور پر انکوائری کرایا جائے اور گورنمنٹ فنڈز کا تغلب کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ وہ کسی بھی جمع سے تعلقات رکھتا ہے اس کے خلاف کاروائی نا گزیر قرار دیا انہوں نے بتایا کہ محمد علی شبیر نے حکومت کی اسکیمات کی عمل آواری میں عوام کی رہنمائی کے کاموں میں تعاون کرنے کی اندراماں امکنہ جات کے سروے اور دیگر کاموں میں تعاون کرنے کی خواہش کی۔