ایک سال میں 1.1 کروڑ نوکریاں چلی گئیں

   

نئی دہلی ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے سال 2018ء میں 1.1 کروڑ جابس کھو دیئے جن میں صرف دیہی شعبہ کے 90 لاکھ نوکریاں شامل ہیں۔ سیول سوسائٹی آرگنائزیشنس کے گروپ نے آج این ڈی اے حکومت کی پانچ سالہ میعاد کے بارے میں ’’چارج شیٹ‘‘ جاری کی اور نوکریوں کے بارے میں یہ اعداد و شمار پیش کئے ہیں جس کے مطابق نومبر 2016ء میں نوٹ بندی کے نتیجہ میں 35 لاکھ نوکریاں چلی گئیں۔ چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ 2015ء سے 10 ریاستوں میں فاقہ کشی کے سبب کم از کم 75 افراد بشمول بچوں کی موت ہوئی ۔ تقریباً 42 افراد اس لئے مر گئے کیونکہ انہیں آدھار کارڈ سے راشن کارڈ مربوط نہ ہونے کے سبب اناج دینے سے انکار کیا گیا۔