نارائن پیٹ 09/اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی ناراین پیٹ ڈاکٹر پرنیکا ریڈی نے آج نارائن پیٹ ضلع کے مختلف منڈلوں میں ترقیاتی کاموں و اسکیمات کا افتتاح انجام دیا ، انہوں دامرگدہ منڈل کے موضع مامڑ پلی میں باریک چاول اسکیم کے تحت نئے راشنْ کارڈ گیرندوں کو اجر کیا ، دھنواڑہ منڈل میں انہوں سرکاری طور پر دھان خریدی مرکز کا افتتاح انجام دیا ، رکْن اسمبلی نے موضع میں ایک خاتون کے گھر میں باریک چاول سے پکایا گیا کھانہ نوش کیا ، بعد ازاں موضع کے عوام کے ایک بڑے اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت کی وضع کی گئی اسکیمات ملک بھر میں منفر د اسکیمات ہیں اور پورے ملک میں ایک مثال ہیں ، انہوں نے عوام سے اپیل کی ان اسکیمات سے استعفادہ کریں ، اس موقع پر زرعی مارکیٹ کمیٹی چیرمین ، اگریکلچر اآفیسر و دیگر ضلعی عہدیدار اور کانگریس قائدین موجود تھے۔