ایک ملک ایک راشن کارڈ منصوبہ ہو نافذ ، مرکز و ریاستی حکومتوں کو سپریم کورٹ کا فرمان

,

   

مہاجر مزدوروں کو لے کر سپریم کورٹ نے ایک ‘بڑا حکم’ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ریاستوں کو جولائی 2021 تک ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم کو نافذ کرنا چاہئے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے غیر منظم شعبہ کے مزدوروں کے لئے قومی ڈاٹا بیس تیار کرنے کے لئے مرکز کے لاپروا رویہ کو نافابل معافی قرار دیا اور 31 جولائی تک اس‌کا آغاز کرنے کا حکم دیا تاکہ اس سال تمام غیر مقیم مزدوروں کا رجسٹریشن ہوجائے اور انہیں فلاحی منصوبوں کا فائدہ مل سکے