بغداد : عراقی نوجوان حیدرالفیلی نے کویتی دلہن فنکارہ غدیر الفھد سے شادی کے دو ہفتے بعد ہی علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ اس جوڑے نے غیر معمولی مہر ایک کلو سونا اور ایک ارب یورو رکھے جانے کے باعث راتوں رات شہرت حاصل کرلی تھی۔چار مارچ کو سوشل میڈیا پر شادی کی وڈیو شیئر ہونے پرغیر معمولی رقم مہر رکھے جانے پر لوگ یقین نہیں کر پا رہے تھے۔العربیہ اور سبق نیوز کے مطبق اعلان کیا گیا کہ ’ کویتی نوجوان حیدر الفیلی اور ان کی اہلیہ کویتی فنکارہ غدیر الفھد نے رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے‘۔