ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک، آٹو مکمل تباہ

   

عادل آباد ۔/8 جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے گوڈی ہتنور منڈل کے میکلاگنڈی میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ان چار لوگوں کی نعشوں کو عادل آباد کے رمس مردہ خانہ میں منتقل کیا گیا ہے۔ ایچوڈہ کے انچارج سی آئی کرن کمار نے نعشوں کا معائنہ کیا۔متاثرین کی شناخت کے ایک ہی خاندان کے افراد کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔مہلوکین کے نام شیلجا (35 سال)، پوچننا (65 سال) سلومی (62 سال)، گنگو (50 سال) ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ان کا تعلق عادل آباد ضلع ہیڈکوارٹر سے ہے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر کے بعد آٹو بری تباہ ہو گیا اور سڑک کے ایک ڈرین میں گر پڑا۔