لندن: سوئٹزر لینڈ میں فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا کثیر المنزلہ عمارت کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگانے کا واقعہ معمہ بن چکا ہے۔یہ واقعہ گزشتہ جمعرات کو سوئٹزر لینڈ کے شہر مونٹرے میں پیش آیا تھا۔ اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگانے والے افراد میں سے صرف 15 سالہ لڑکا زندہ بچا ہے لیکن وہ تاحال بے ہوش ہے۔مقامی پولیس ’اجتماعی خودکشی‘ کے خطوط پر تفتیش کر رہی ہے۔اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگانے والے خاندان میں 40 سالہ مرد، اس کی 41 سالہ اہلیہ اور خاتون کی جڑواں بہن، اس جوڑے کی 8 سالہ بچی اور 15 سالہ لڑکا شامل تھے۔