نئی دہلی : زراعت اور باغبانی کی پیداوار کی بہتر مارکیٹنگ کے لیے قومی زراعت مارکیٹ (ای-نام) منصوبے کے آن لائن پلیٹ فارم پر ملک بھر کی 1389 منڈیوں کو شامل کیا جا چکا ہے ۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت کی ایک رپورٹ کے مطابق، 31 اکتوبر 2024 تک 23 ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 1389 منڈیاں ای-نام پلیٹ فارم سے منسلک کی جا چکی ہیں۔ ای-نام پلیٹ فارم پر اب تک 1.78 کروڑ کسان، 2.62 لاکھ تاجر، اور 4250 سے زائد فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) رجسٹرڈ ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر 3.79 لاکھ کروڑ روپے کی قیمت کی زرعی پیداوار کے کاروبار کا ریکارڈ درج کیا گیا ہے ۔ اس پلیٹ فارم پر مسابقتی آن لائن بولی کے ذریعے کسانوں کے لیے ان کی پیداوار کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے ، جس میں زرعی اور باغبانی کی اشیاء کا آن لائن کاروبار کیا جاتا ہے ۔