ای ایم اے کے بانی منصور خان دبی سے واپسی کے دوران گرفتار

,

   

ای ایم اے کے بانی منصور خان کو آج دھلی میں گرفتار کیا گیا اور ان سے انکی اسکیم اور کمپنی کے بارے میں پوچھ تاچھ ہوگی۔ ای ایم کمپنی ایک بین الاقوامی سطح کی کمپنی ہے۔

منصور خان قریب ایک مہینے کے بعد بروز جمعہ ہندوستان لوٹے ہیں۔ جیسے ہی یہ پہونچے ان کو حراست میں لے کر ایس ای ٹی کے سنیئر افسران کے حوالے کیا گیا جو ان سے پوری معلومات حاصل کریں گے کہ اس نقصان میں کن کن کا ہاتھ ہے، تاکہ اگلی کاروائیاں کی جائے۔

منصور خان رات کے قریب 2 بجے ہندوستان پہونچے۔ منصور خان 7 جون سے غائب ہیں، اور ان پر قریب 42 ہزار مقدمات درج ہوگئے ہیں۔

اور اس گھوٹالہ میں قداوار سیاسی لیڈران بھی شامل ہیں، اور کہا جا رہا ہے کہ روشن بیگ نے 400 کروڑ روپے ابھی تک نہیں لوٹائے ہیں۔ اور افسران روشن بیگ سے بھی انکوائری کرچکے ہیں۔

کرناٹک کے وزیر ضمیر احمد خان ان سے کہہ چکے تھے کہ اپ باہر آکر صاف صاف بتائیں ہم کاروائی کریں گے۔ اور انہوں نے اپنے ساتھ کیے خرید وفروخت کے کاغذات کو ذرائع کے سامنے لا کر اپنی برات کا اظہار بھی کیا تھا۔