ای-ٹریکٹر کی خریداری پر 600 کسانوں کو 25 فیصد کی رعایت

   

گڑگاؤں: حکومت ہریانہ الیکٹرک گاڑیوں کوفروغ دینے کے مقصد سے جون کے مہینے سے 30 ستمبر تک الیکٹرک ٹریکٹر خریدنے یابک کرنے پر 600 کسانوں کو 25 فیصد سبسڈی مہیاکرائے گی۔ریاستی حکومت نے ماحولیات کے پیش نظر کاشتکاری کے شعبے میں یہ اسکیم شروع کی ہے ۔ درخواست دینے والے کسانو کی تعداد اگراس سے زیادہ رہی تو قرعہ اندازی کے ذریعہ نام نکالے جائیں گے ۔ سال 23-2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے اور آلودگی سے پاک کھیتی کے ہدف کو ذہن میں رکھتے ہوئے ای۔ٹریکٹر کی خریداری پر سبسڈی کی یہ سہولت مہیاکی جارہی ہے ۔ درخواست گزار کسان اپنے نزدیکی سی ایس سی مرکز پر جاکر مذکورہ اسکیم کا فائدہ لینے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔