ای ڈی سپریم کورٹ سے رجوع کویتا کے کیس میں نیا موڑ

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : دہلی شراب اسکام میں ایک اور غیر متوقع اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( ای ڈی ) سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی ہے ۔ ہفتہ کو ایک کیویٹ عرضی داخل کی گئی ہے ۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے کسی پیشگی حکم جاری کرنے سے قبل ہماری دلیل پر غور کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ ای ڈی کی جانب سے داخل کردہ کیویٹ پٹیشن موضوع بحث بن گئی ہے ۔ درخواست کے مطابق ای ڈی نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ ہمارے دلائل سنے بغیر کوئی حکم جاری نہ کریں ۔ ای ڈی کی اس کارروائی سے دہلی شراب اسکام میں ایک نیا موڑ آگیا ہے ۔ واضح رہے کہ کویتا نے دہلی شراب اسکام معاملے میں ای ڈی کی نوٹس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے ۔ درخواست میں کویتا نے ای ڈی کے خلاف سنسنی خیز الزامات عائد کئے ہیں ۔ تاہم سپریم کورٹ نے کویتا کی درخواست پر 24 مارچ کو سماعت مقرر کی ہے ۔ ساتھ ہی ای ڈی کے عہدیداروں نے کویتا کو نوٹس دیتے ہوئے 20 مارچ کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا ہے ۔۔ ن