ای ڈی نے نارکو ٹیرر نیٹ ورک کا انکشاف کیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 18 دسمبر (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دبئی میں مقیم بین الاقوامی منشیات کے اسمگلر جسمیت سنگھ حکیم زادہ کے خلاف دائرچارج شیٹ میں مبینہ طور پر نارکو ٹیرر نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے ، جو ہیروئن کی اسمگلنگ اور اس کی آمدنی کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم خالصتان لبریشن فورس کو فنڈ دینے کیلئے استعمال کر رہاتھا۔ چارج شیٹ قومی دارالحکومت کی راؤس ایونیو کورٹ میں داخل کی گئی۔ چارج شیٹ میں منشیات ہیروئن کی فروخت سے حاصل ہونے والا منافع دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے فنڈز اکٹھا کر کے ، کے ایل ایف کے مقصد کو پورا کرنے کیلئے تھا۔ ملزم نے کے ایل ایف کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو مالی اعانت فراہم کرنے کیلئے نارکو ٹیرر ماڈیول چلانے کی مجرمانہ سازش کی تھی۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جسمیت سنگھ حکیم زادہ کو اپنے والدین اور ہندوستان و متحدہ عرب امارات میں متعدد متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ فروری 2019 میں فارن نارکوٹکس کنگپن ڈیزگنیشن ایکٹ کے تحت امریکی دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (اوایف اے سی) کی خصوصی طور پر نامزد افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔