نئی دہلی : سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا کہ ای ڈی ڈائریکٹر سنجے کمار مشرا کی تقرری جاری رہے گی۔ مرکز کا13 نومبر 2020 کی ایک سال کی توسیع کا حکم برقرار ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سنجے مشرا کو نومبر 2021 کے بعد مزید توسیع نہیں ملے گی۔ مرکز کے پاس توسیع کا اختیار ہے ، لیکن یہ صرف غیرمعمولی حالات میں کیا جا سکتا ہے۔