اے آئی ’’ایم آئی ایم‘‘ پارٹی کا قومی سطح پر قیام

   

رکنیت سازی کا آغاز، آج سے انتخابی مہم شروع، مولانا سید طارق قادری صدر پارٹی و دیگر کا خطاب

حیدرآباد۔29ستمبر(سیاست نیوز) کل ہند مجلس انقلاب ملت( اے آئی ایم آئی ایم) ایک قومی پارٹی کا بروز ہفتہ بشیر باغ پریس کلب میںباضابطہ اعلان کیاگیا۔ صدر مولاناسید طار ق قادری‘ نائب صدر مولانا سید حامد شطاری‘ جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ قدوس غوری‘ جوائنٹ سکریٹری سمیع اللہ قریشی ‘ خازن عبدالقوی عباسی‘ شعبہ خواتین چیر پرسن ڈاکٹر ثمینہ بشیر کے علاوہ دیگر اراکین کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر پارٹی کی رکنیت سازی مہم اتوار کو باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز ہوگا ۔ صدر اے آئی ایم آئی ایم مولانا سید طار ق قادری نے اپنے خطاب میںمرکزی او رریاستی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ مرکز کی بی جے پی حکومت کے تمام اقلیت دشمن اقدامات کی مذمت کرتے ہیں جہاں پر مودی حکومت نے طلاق ثلاثہ کو جرم قراردیا ہے وہیں ہجومی تشدد کے واقعات کی انجام دہی کے غیر سماجی عناصر کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ طلاق ثلاثہ کے ذریعہ مسلمانوں کے لئے ایک طرف جیل ہے تو دوسری طرف ہجومی تشدد میںاپنی جان گنوانا ہے۔ کشمیر کے مسئلہ کو بھی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی سازش کا حصہ قراردیتے ہوئے مولانا سید طار ق قادری نے کہاکہ ریاست جموں او رکشمیر سے آرٹیکل370کی برخواستگی کے ذریعہ مرکزی حکومت صرف کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ شما ل مشرقی ریاستیں جہاں پر آرٹیکل370اب بھی نافذ ہے انہیںچھوڑ کر جموں او رکشمیر کو ہندوستان کااٹوٹ حصہ بنانے کے نام پر یہ اقدام مودی حکومت کی فرقہ وارانہ سونچ کاحصہ ہے جبکہ آسام میںاین آر سی نافذ کیاگیا ‘ جہاں پر ناخواندگی کا شکار مسلمان اس کاشکار ہورہے ہیں۔ مولانا نے حکومت تلنگانہ کو بھی تمام محاذوں پر ناکام قراردیتے ہوئے کہاکہ اوقافی املاک کی حفاظت میںحکومت تلنگانہ پوری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ پچھلے دوسالوں سے وقف ریکارڈروم مقفل ہے جس کی وجہہ سے عدالت میںنمائندگی کرنے سے عملہ قاصر ہے اور اس کا راست فائدہ لینڈ مافیا کو ہورہا ہے جو بڑی بے باکی کے ساتھ اوقافی جائیدادوں پر قابض ہورہے ہیں۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ پر ریاست کو بیماریو ں کا مرکز بنانے کا بھی مورد الزام ٹہرایا ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میںڈینگو کی وجہہ سے سینکڑوں اموات ہوگئے ہیں مگر حکومت ڈینگو او ر دیگر وبائی امراض کی روک تھام کے لئے سرگرم دیکھائی نہیںدے رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گولڈن تلنگانہ کا خواب تب ہی پور ا ہوسکتا ہے جب ریاست کے عوام تعلیم سے ہمکنار ہوجائیں گے مگر حکومت کا رویہ تلنگانہ کو ناخواندگی کاشکار بنائے رکھنے کا دیکھائی دے رہا ہے ۔ انہوں نے چندرائن گٹہ میںسرکاری اسکول ‘ انٹرمیڈیٹ کالج اور ڈگری کالج سے لائبریری کوبرخواست کرنے کی سختی کے ساتھ مذمت کی او رکہاکہ اگر نئے او رپرانے شہر میںتقابل کیاجائے تو چھ ماہ میںہائی ٹیک سٹی ترقی پذیر ہوجاتی ہے مگر ساٹھ سالوں میںپرانا شہر میںترقی کے صرف وعدے کئے جاتے ہیں۔