جلپائی گوڑی (مغربی بنگال)۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اے بی وی پی اور ترنمول کانگریس کے طلباء شعبہ کے کارکنوں میں آج مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی میں تصادم ہوگیا جبکہ کارکن دستور کی دفعہ 370 کی برخاستگی کا جشن منا رہے تھے۔ یہ واقعہ میناگڑی کالج کے احاطہ میں جو ترنمول کانگریس کے شعبہ طلباء کا مستحکم گڑھ ہے، پیش آیا۔ مبینہ طور پر آر ایس ایس کے طلبہ شعبہ نے دستور کی دفعہ 370 کی منسوخی کے سلسلے میں ایک جلوس نکالا تھا۔ پولیس کے بموجب اس کا تصادم اے بی وی پی کے کارکنوں سے ہوگا۔ پولیس کے بموجب اس واقعہ کے سلسلے میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
