نئی دہلی: انسداد بدعنوانی بیورونے جمعہ کو دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلے میں عآپ ایم ایل اے امانت اللہ خان کے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ رکن اسمبلی کے گھر سمیت دہلی کے جامعہ، اوکھلا، غفور نگر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس دوران جامعہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ دہلی پولیس کے جوانوں کے ساتھ نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔