اے ٹی ایم معلومات کے افشاء کیخلاف بینکس کا انتباہ

   

فرنڈشپ چیاٹنگ ‘ نقد انعامات‘ کے نام پر دھوکہ دہی کے واقعات

حیدرآباد۔ 27 جنوری (این ایس ایس) بینکوں نے اپنے صارفین کو اے ٹی ایم کارڈ نمبر، اے ٹی ایم پن، سی وی وی، او ٹی پی، آن لائن یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ اور دیگر حساس معلومات کسی کو بھی دینے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ بینکوں نے بڑے پیمانے پر پیش آنے والے سائبر جرائم کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ وارننگ جاری کی ہے کیونکہ بعض شاطر دھوکہ باز عناصر ، سادہ لوح بینک صارفین کو دھوکہ دہی کا شکار بنا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں دوستی کے نام پر ہمہ اقسام کے لوٹ اور دھوکہ کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔ ان میں دوستی کے نام پر دھوکہ دہی کے واقعات عام ہیں۔ اس ضمن میں 51222333 ،56306335 نمبرس بھی دیئے جائیں گے۔ سنکرانتی آفر ’ جٹ ڈائیل #543#9# (ٹول فری) اور جیتئے ایک لاکھ۔ 6555000 کے نمبر کے ذریعہ بھی دھوکہ دہی کا نشانہ بنانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ عوام کو اس قسم کے میسیجس سے چوکس رہنے کی ضرورت ہے اور کیونکہ دوستی کے نام پر وہ حساس شخصی معلومات حاصل کرتے ہیں اور دھوکہ دہی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس قسم کے میسیجس کو حذف کردینا ہی بہتر ہوگا۔