حیدرآباد 6 مارچ ( یو این آئی) آندھرا پردیش ایلورو ضلع میں ایک سڑک حادثہ میںخانگی ٹراویلس کی بس سمنٹ سے لدی لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوگئے ۔حیدرآباد سے کاکناڈاجانے والی خانگی بس سمنٹ کی لاری سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے بعد بس الٹ گئی، جس کے نتیجہ میں بس میں سوار تین افراد موقع پر ہلاک ہوگئے اور 20 زخمی ہوگئے ۔