اے پی:کار بے قابو ہوکرالٹ گئی۔ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد12اپریل(یواین آئی) آندھر اپردیش کے ضلع ستیہ سائی کے پرگی میں کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ ہندو پورم سے مڈاکاسیراکی طرف جا رہی کار صبح کی اولین ساعتوں میں پرگی کے تالاب کے کنارے بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارے موجود بکریوں کے باڑے میں گھس گئی۔ زخمی شخص نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کتا اچانک گاڑی کے سامنے آ گیا تھا، جس کی وجہ سے ڈرائیور قابو کھو بیٹھا۔