امراوتی 4 جون ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش سیکریٹریٹ کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بنتا جا رہا ہے جہاں ایک اور ملازم آج کورونا پازیٹیو پایا گیا ۔ آج ریاست میں ایک دن میں کورونا کے 141 نئے پازیٹیو کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں تین افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں اور مہلوکین کی تعداد 71 تک جا پہونچی ہے ۔ ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں کورونا متاثرین کی جملہ تعداد 4,112 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ مشرقی گوداوری اور گنٹور اضلاع سے وائرس تیز پھیل رہا ہے اور دوسری ریاستوں سے آنے والے افراد بھی اس کے تیزی سے پھیلنے کے ذمہ دار ہیں۔