حیدرآباد 30مئی(یواین آئی) ایک خطرناک سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک اور دیگر 10زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ اتوار کی نصف شب کے بعد اے پی کے ضلع پلناڈو میں پیش آیا جب ٹاٹاایس گاڑی نے ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی جس کے بعد ٹاٹاایس گاڑی الٹ گئی۔ضلع کی بی سی کالونی کے یہ افراد سری سیلم درشن کے بعد واپس ہورہے تھے کہ ڈرائیور نے کھودیا اور گاڑی ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔مہلوکین کی شناخت 45سالہ کوٹیشورماں ، 65 سالہ روشنماں،50سالہ کے رمادیوی ، 70سالہ کوٹماں،50سالہ رامماں ، 35 سالہ لکشمی نارائنا اور کے پدما کے طورپر کی گئی ۔حادثہ اتناخطرناک تھا کہ چارافراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کی موت اسپتال منتقلی کے دوران ہوئی۔ دو کی دوران علاج اسپتال میں ہوئی۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس نے کہاکہ چونکہ حادثہ رات دیرگئے پیش آیا اسی لئے راحت کاموں میں تاخیر ہوئی۔