حیدرآباد۔ حکومت آندھرا پردیش نے 14نومبرکو دیوالی کے موقع پر پٹاخے جلانے کے لئے لوگوں کو صرف دو گھنٹے کی اجازت دی ہے ۔ایک سرکاری حکم محکمہ صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے جاری کیا گیا جس پر چیف سکریٹری نیلم ساہنی نے دستخط کئے ۔ ایک جس میں کہا گیا کہ پٹاخے صرف 8 تا 10بجے شب ہی جلائے جاسکتے ہیں۔یہ فیصلہ آلودگی کی سطح میں اضافہ پر آلودگی کی سطح میں کمی کے لئے نیشنل گرین ٹریبونل کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے پیش نظر کیاگیا ہے ۔حکومت نے پٹاخے فروخت کرنے والوں کو ہدایت دی کہ وہ صرف گرین پٹاخے جلانے کی لوگوں سے خواہش کریں۔ پٹاخوں کی فروخت پر کورونا رہنمایانہ خطوط کو دیکھتے ہوئے ہر دکان کے درمیان دس فیٹ کا فاصلہ برقرار رکھاجائے ۔گاہکوں کو چاہئے کہ وہ پٹاخوں کی خریداری کے دوران 6فیٹ کا فاصلہ رکھیں۔حکومت نے تمام پٹاخے فروخت کرنے والوں کو ہدایت دی کہ وہ پٹاخوں کے قریب سینی ٹائزرس نہ رکھیں کیونکہ اس سے خطرہ ہوسکتا ہے ۔اس کے بجائے صابن اور پانی کو رکھاجائے ۔