اے پی میں لاری ڈرائیور اور کلینر جھلس کر ہلاک

   

حیدرآباد7جون(یواین آئی)اے پی میں پیش آئے حادثہ میں لاری ڈرائیور اور کلینر جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے دوارو منڈل کے چنتاکنٹہ کی قومی شاہراہ پراتوار کی دوپہر میں اُس وقت پیش آیا جب لاری شعلہ پوش ہوگئی۔اس واقعہ میں لاری میں سوار ڈرائیور اور کلینر دونوں موقع پر ہی زندہ جھلس کرہلاک ہوگئے ۔یہ لاری ضلع کرنول کے الہ گڈہ سے کڑپہ ضلع کے میدکور کی سمت جارہی تھی کہ سمنٹ کے لوڈ سے لدی اس لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری الٹ گئی اور یہ شعلہ پوش ہوگئی۔