اے پی میں کورونا کے 138 کیس

   

امراوتی 5 جون ( پی ٹی آئی )آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے 138 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ کہا گیا کہ بیرون ریاست سے کئی لوگ یہاں پہونچ رہے ہیں اس لئے یہاں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ اب تک جملہ 4,250 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں 84 افراد ایسے ہیں جو دوسری ریاستوں سے آئے ہیں جبکہ چار بیرون ملک سے واپس ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آج مزید دو افراد کورونا سے فوت ہوگئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں چار لاکھ سے زائد کورونا ٹسٹ کئے گئے ہیں ۔