حیدرآباد ۔ آندھراپردیش میں کورونا کیسوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 477مثبت کیس رپورٹ ہوئے ۔محکمہ صحت کے بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ان مثبت کیسوں میں بیرونی ممالک سے واپس چار افراد و دیگر ریاستوں کے 34افراد شامل ہیں۔ ریاست میں دیگر ریاستوں و ممالک سے واپس افراد کو ملا کر جملہ 8929کورونا کے معاملات درج ہوئے ۔کوویڈ 19کے نتیجہ میں 24گھنٹوں کے دوران ضلع کرشنا میں تین،کرنول ، چتورمیں ایک ایک اموات ہوئیں ۔ ریاست میں کوویڈسے مرنے والوں کی تعداد 106تک جاپہنچی ہے ۔اس وبا سے روبہ صحت ہوکر ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 4307پہنچ گئی۔موجودہ طورپر بیشتر اسپتالوں میں 4516افراد زیرعلاج ہیں۔