اے پی میں کورونا کے 70نئے کیسیس

   

حیدرآباد30مئی (یواین آئی) اے پی میں کورونا کے معاملات میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس وبا کے تقریبا 70نئے کیسیسدرج کئے گئے ہیں۔اس طرح ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2944تک جاپہنچی ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہاگیا ہے کہ جمعہ کی صبح 9بجے سے ہفتہ کی صبح 9بجے تک 9504نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 70افراد مثبت پائے گئے تاہم گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی موت نہیں ہوئی ہے ۔اس وبا سے تاحال 60افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔روبہ صحت ہونے پر تقریبا 2092افراد کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے اور ہنوز 792افراد زیرعلاج ہیں۔