حیدرآباد 23 اگسٹ (پریس نوٹ) بی جے پی کی آندھراپردیش یونٹ نے منگل کو امریکہ میں ایک ایونٹ میں شمع روشن کرنے سے انکار کرنے پر چیف منسٹر اے پی جگن موہن ریڈی کو مخالف ہندو قرار دیا۔ اس پارٹی نے اس واقعہ کے ایک ویڈیو کو شیئر کیا اور کہاکہ ریڈی وووٹ کیلئے ہندو ہیں، راجیو گاندھی کی طرح۔ جگن موہن ریڈی کی پارٹی وائی ایس آر سی پی نے کہاکہ امریکہ میں فائر سیفٹی اقدامات پر مینول روشنی کے بجائے الیکٹرانک لائٹنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔