اے پی ڈی جی پی کو حاضرعدالت ہونے کی ہدایت

   

حیدرآباد۔ غیر مجازطورپر شراب کی منتقلی پر ضبط گاڑیوں کو چھوڑنے کے لئے داخل کردہ عرضی کی سماعت اے پی ہائی کورٹ نے کی۔عرضی گذار کے وکیل نے الزام لگایا کہ گاڑیوں کو چھوڑنے کے لئے عہدیدار قواعد پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ گاڑیوں کوچھوڑنے کے سلسلہ میں سرکاری وکیل کی جانب سے دیئے گئے دلائل پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے ڈی جی پی کو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی۔اس معاملہ کی آئندہ سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی۔