حیدرآباد، 18ستمبر (یو این آئی) آندھراپردیش تروپتی میں ای ایم سی-2 حدود میں بیٹریز مینوفیکچرنگ فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آج صبح لیتھیم آئن بیٹریوں کے دھماکہ کے بعد شعلے بھڑک اٹھے ۔ مقامی افراد نے اس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی۔ فائربریگیڈ حکام اور پولیس نے مقامِ واقعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پاتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ اس وقت فیکٹری میں ملازمین یا مزدور موجود نہیں تھے جس کے باعث بڑا سانحہ ٹل گیا ۔