سڑکوں کے تعمیر کام اور گاڑیوں کی تیز رفتاری سے حادثات‘ کئی ہلاکتیں
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کے ضلع ایلورو میں قومی شاہراہ مسافروں کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے ۔ ہنومان جنکشن سے گنڈوگولا تک اور وہاں سے دوارکا تروملا کی طرف جانے والی سڑکوں تک قومی شاہراہ کی تعمیر ، گاڑیوں کی تیز رفتاری کے ساتھ دیگر کئی وجوہات کی وجہ سے سڑک حادثات پیش آرہے ہیں اور ہلاکتیں ہورہی ہیں ۔ ضلع میں دو تہائی حادثات قومی شاہراہ 16 اور 216A پر ہوتے ہیں ۔ ہر سال سینکڑوں لوگوں کی جانیں جارہی ہیں اور اس سے دوگنے لوگ زخمی ہورہے ہیں لیکن انتطامیہ اس صورتحال سے آنکھیں چرائے ہوئے ہے ۔ نیشنل ہائی وے ، ریاست اور دیگر شاہراہوں پر 25 انتہائی خطرناک مقامات ہیں اگر ان مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تو بہت سی جانیں بچائی جاسکتی ہیں ۔ ستیہ نارائن پورم ، کووالی ، جلیرو واگو میں حادثات معمول بن چکے ہیں ۔ ان مقامات کی شناخت بلیک اسپاٹ کے طور پر کی گئی ہے ۔ بلیک اسپاٹس پر کہیں بھی روشنی کی سہولت نہیں ہے ۔ یہ حادثات کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔ اگر آشرم کالج کے قریب آر او بی بنایا جائے تو حادثات کو روکا جاسکتا ہے ۔ ریلوے کی اجازت کے باوجود کام شروع نہیں کیا گیا ۔ لوگ گنڈو گولا نو کی طرف سے مخالف سمت میں آرہے ہیں اور اپنی جانیں گنوا رہے ہیں ۔ حالانکہ وہاں پل کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا لیکن ستیم پیٹ منتقل کرنے کیلئے کام کو روکا گیا ہے ۔ رام چندرا کالج کے قریب آر او بی کی تجاویز کو پورا نہیں کیا گیا ۔ گاڑیوں کو فلائی اوور سے روکنے کے لیے کالا یادو سے نارائن پورم تک 15 انڈر پاس کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن وہ کام بھی مکمل نہیں کیا گیا ۔ قومی شاہراہ پر اماپالیم وائی جنکشن ، گنڈوگولا نو فٹر ، تلامودی چوراہا ، رام چندرا انجینئرنگ کالج ، آشرم دواخانہ چوراہا ، رتناس ہوٹل ، بھیماڈولو ریلوے گیٹ ، پولا ، کیکرم ، سوما کمپنی کیکرم ، چیبرولو ، نارائن پورم ، انوٹورو ، ناچو گنٹہ ، بادم پوڈی وائی جنکشن ، ناگولاپلی چوراہا ، گنم پلی ، کپلا گنٹہ ، تاڈووائی جنکشن ، جلیرو کنال ، جنگاریڈی گوڈیم بائی پاس چوراہا ، بٹایا گوڈیم روڈ جنکشن ، ریاستی شاہراہ پر ، بوٹ مل سنٹر ، اولڈ بس اسٹانڈ سنٹر ، ایلورو شہر میں ریلوے اسٹیشن کا علاقہ شامل ہیں ۔ 2024 کے مقابلے 2025 میں 12.80 لاکھ گاڑیوں نے سفر کیا ۔ گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔۔ ش