اے پی کے بیشترمقامات پردرجہ حرارت45ڈگری سلسیس درج

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( یو این آئی ) ۔ آندھراپردیش کے کئی مقامات پر شدید گرمی کی لہردیکھی جارہی ہے ۔ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گذشتہ روز ریاست کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت 45ڈگری سلسیس سے زیادہ درج کیاگیا۔اعظم ترین درجہ حرارت45ڈگری سلسیس راجہ مہیندراورم منڈل کے مشرقی گوداوری رورل منڈل میں درج کیاگیا۔دوسرے منڈلوں جیسے ایلورو، سیتاراماراجو، پاروتی پورم منیم، مشرقی گوداوری،کاکناڈا اور وجیانگرم میں اعظم ترین درجہ حرارت 45 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔بہ حیثیت مجموعی ریاست کے41منڈلوں میں درجہ حرارت44 ڈگری سلسیس درج کیا گیا تاہم ہفتہ کو کئی مقامات پر درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج کی گئی۔

انکاپلی، پاروتی پورم منیم، مغربی گوداوری، سریکاکلم اور باپٹلہ میں درجہ حرارت41ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔