اے پی کے تروملا میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

   

حیدرآباد17/جولائی(یواین آئی) تروملا میں آج تیندوے کی موجودگی نے سنسنی پھیلا دی۔ صبح 5:30 بجے کے قریب تیندوا آہنی باڑ کو پھلانگتے ہوئے الی پیری روڈ پہنچ گیا اور گھومتا رہا۔ تیندوے کو دیکھتے ہی شری وینکٹیشورا کے شردھالووں میں کھلبلی مچ گئی ۔