حیدرآباد،23اکتوبر(یواین آئی) دریائے کرشنا کے طاس کے بالائی علاقوں میں ہوئی شدید بارش کے نتیجہ میں آندھراپردیش کے سری سیلم پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا جس کے بعد عہدیدار چوکس ہوگئے ۔گزشتہ شب اس پروجیکٹ کے چار دروازے کھولتے ہوئے 1.10لاکھ کیوزک پانی کوسمندر میں چھوڑا گیا جبکہ بدھ کی صبح مزید 6دروازے کھولتے ہوئے 4.48لاکھ کیوزک پانی کو چھوڑا گیا۔جملہ 10دروازوں کو دس فیٹ کی اونچائی تک اٹھاتے ہوئے پانی کو چھوڑا گیا۔سری سیلم پروجیکٹ میں 4.60لاکھ کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد 2.79لاکھ کیوزک پانی چھوڑا گیا۔اس پروجیکٹ کے کوڈی اور ایڈوما بجلی کی پیداوار کے مرکز میں بجلی کی پیداوار جاری ہے ۔بجلی کے مرکز کے ذریعہ 78ہزار کیوزک پانی جاری کیاگیا۔سری سیلم میں آبی سطح 885فیٹ ہے ۔اس موسم میں سری سیلم کے دروازے 7ویں مرتبہ کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا گیا۔