اے پی ۔اوڈیشہ سرحدپر شیر کی موجودگی سے سنسنی

   

حیدرآباد 24اکتوبر(یواین آئی )اے پی کے پرکاشم ضلع میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی ۔آندھرا۔اوڈیشہ سرحدی علاقہ میں یہ جانور نظرآیا۔اوڈیشہ حکام کے سی سی ٹی وی کیمروں میں اس شیر کی تصاویر قید ہوگئیں۔اس شیر نے گائے کوہلاک کیا جس کے مناظر دیکھ کر مقامی افراد میں کافی خوف پایاجاتا ہے ۔حکام صورتحال کا جائزہ لیا اورمقامی افراد سے خواہش کی کہ وہ چوکس رہیں ۔