اے پی :1501 نئے کورونا کیس

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میںگذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1501 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح جملہ متاثرین کی تعداد 19,98,603 ہوگئی ہے جبکہ 10 اموات بھی ہوئی ہیں۔ جملہ مہلوکین کی تعداد 13,696 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ جملہ 1697 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔