بائنانس کے بانی کو معافی

   

واشنگٹن، 24اکتوبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے معروف کرپٹو ایکسچینج ‘بائنانس’ کے بانی چانگ پینگ ژاؤ عرف سی زی کو معاف کردیا، ساتھ ہی سابق صدر جو بائیڈن پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے کرپٹو انڈسٹری کے خلاف غیر ضروری جنگ چھیڑ رکھی تھی۔ وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بائنانس کے شریک بانی چانگ پینگ ژاؤ کو معاف کر دیا ہے ۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیشرو جو بائیڈن پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کرپٹو انڈسٹری کے خلاف غیر ضروری جنگ شروع کی تھی۔ بائنانس کی بنیاد 2017 میں رکھی گئی تھی اور یہ تیزی سے ٹریڈنگ کے حجم کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو کرنسی ایکسچینج بن گیا، جس نے چانگ پینگ ژاؤ کو ارب پتی بنا دیا۔