بائیڈن انتظامیہ کی پناہ گزینوں پر عائد پابندی عدالت نے معطل کردی

   

واشنگٹن: بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے پناہ گزینوں پر عائد کی گئی پابندی کو امریکا کی ایک عدالت نے معطل کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق میکسیکن سرحد سے امریکہ میں داخل ہونے کے خواہش مند پناہ گزینوں کے درخواست دینے پر بائیڈن انتظامیہ نے پابندی لگا دی تھی، جسے امریکی عدالت نے معطل کردیا۔امریکی ڈسٹرکٹ جج جان ٹیگار نے اپنے حکم میں حکومتی پابندی کو پناہ گزینوں کے حوالے سے امریکی قوانین سے متصادم قرار دیا ہے۔
تھریڈز کو میری توقع سے زیادہ مقبولیت ملی : زکربرگ
واشنگٹن : سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ان کی نئی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز ان کی توقع سے زیادہ صارفین میں مقبول ہو رہی ہے۔ تھریڈز کو رواں ماہ لانچ کیا گیا اور لانچنگ کے بعد 100 ملین سے زیادہ لوگوں نے اسے جوائن کیا، لیکن تجزیہ کاروں نے سوال اٹھایا کہ کیا پلیٹ فارم لوگوں کو مصروف رکھنے کے قابل ہو گا۔تھریڈز کی لانچنگ کے بعد سے سائن اپ اور پلیٹ فارم پر گزارے گئے وقت میں کمی آئی ہے۔