واشنگٹن : امریکی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی فتح اور ٹرمپ کی شکست کا باضابطہ اعلان کیا ہے ۔ 3 نومبر کو منعقدہ صدارتی انتخابات کے نتائج کی تمام 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے تصدیق کی ہے ۔نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس کے جو بائیڈن نے 81.3 ملین یعنی 8 کروڑ 13 لاکھ جبکہ ریپبلکن کے ڈونالڈ ٹرمپ نے 7 کروڑ 42 لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں ۔انتخابی نتائج کے مطابق بائیڈن کو 548 الیکٹورل ووٹ میں سے 306 جبکہ ٹرمپ کو 232 الیکٹورل ووٹ حاصل ہوئے ۔نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن 20 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ہر ریاست کی ووٹنگ امریکہ کی روایت میں سے ہے جو رواں سال قوم کے جمہوری عمل پر ٹرمپ کے غیرمعمولی حملے کی روشنی میں غیر معمولی اہمیت حاصل کرگئی ۔بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے جھوٹے دعوؤں کو آگے بڑھاتے ہوئے ٹرمپ نے حکومتی عہدیداروں پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ انتخابی نتائج کو ختم کریں اور انہیں فاتح قرار دیں۔ تاہم ، ایسا نہیں ہوا۔امریکہ میں ایک اُمیدوار قومی مقبول ووٹ کی اکثریت حاصل کرکے نہیں بلکہ الیکٹورل کالج سسٹم کے ذریعے صدر بنتا ہے جہاں 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کا اُن کی آبادی کی بنیاد پر الیکٹورل ووٹ شمار کیا جاتا ہے ۔