نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے کہا ہے کہ جس طرح سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار ) کے رہنما اور سابق ریاستی وزیر بابا صدیقی کو ممبئی میں سرعام قتل کیا گیا، اس سے نہ صرف مہاراشٹر بلکہ حقیقت میں پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں کجریوال نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہاکہ، “ممبئی میں این سی پی لیڈر کو سرعام گولی مارنے کے اس واقعہ سے صرف مہاراشٹر کے لوگ ہی نہیں بلکہ پورا ملک خوفزدہ ہے ۔ انہوں نے کم و بیش یہی ماحول دہلی میں بھی بنادیا ہے ۔ یہ لوگ پورے ملک میں گینگسٹر راج لانا چاہتے ہیں۔ اب عوام کو ان کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر صدیقی کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں ہفتہ کی دیر رات حملہ آوروں نے گولی مار کر قتلکردیا گیاتھا۔